اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجباری کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے آج پاکستان پہنچنا تھا تاہم اب وہ پاکستان نہیں آ رہے۔عادل بن احمد الجباری حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پروزیر اعظم اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کو اعتماد میں لینے کے لئے پاکستان آ رہے تھے۔