نئی دہلی(نیو زڈیسک)ماضی کی روایات توڑتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے دوٹوک انداز میں کہاہے کہ ایک حملہ سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے سیکریٹری شری کانت شرما نے کہاہے کہ حکومت درست وقت پردرست فیصلہ کریگی۔بھارتی اخبارکے مطابق پٹھان کوٹ ائربیس پرحملیسیمتعلق شری کانت شرما کاکہناہے کہ بھارت دہشتگردی کی ایسی کارروائیوں کاموثرجواب دیناجانتاہے،ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ایک حملے سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کے وزیرماحولیات پرکاش جوادکرنے بھی واضح کیا کہ پٹھان کوٹ حملے سے ڈائیلاگ کاعمل تباہ نہیں ہوسکتا،پڑوسی نہیں بدلے جاسکتے،مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے۔پرکاش جوادکر کاکہناتھاکہ مذاکرات کامرکزی نکتہ دہشتگردی ہوناچاہیے اوریہی بھارت کررہاہے۔ب