اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ حملے میں ہلاک ہونیولاے افراد کے خاندان سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔ پاکستان کی جانت سے حملے کی شدید مزمت کی جاتی ہے ۔یا در ہے کہ رات تین بجے کے وقت بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ائیرفورس کے4 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ حملہ رات 3 بجے کیا گیا، حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں اور ان کی تعداد 4 سے 5 ہے۔ بھارتی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ فورسز نے ائیربیس کو سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد گورداسپور اور قریبی علاقوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔