نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر رات گئے دہشت گردونں نے بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہالک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی۔ اس کٹھن وقت میں بھی بھارت اپنی روایتی الزام تراشی سے باز نہ آیا اور اس حملے کا الزام مبینہ طور پر پاکستان پر عائد کر دیا۔بھارت اخبار ”انڈیا ٹائمز“ کے مطابق یہ حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستانی ہم منصب کے جنم دن پر سر پرائز وزٹ کا شاخسانہ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے بعد یہ بزدلانہ کارروائی کی گئی جبکہ ائیر بیس پر حملہ کرنے والے حملہ آور بھی مبینہ طور پر پاکستانی ہی تھے۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور کہا کہ حملہ آور ائیر بیس پر حملے کے دوران پاکستان میں اپنے سر پرستوں سے مسلسل رابطے میں تھے۔ایک سینئیر سکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 4 سے 5 کا تعلق جیشٍ محمد گروپ سے تھا جو ائیر بیس کو تباہ کرنے کی غرض سے حملہ آور ہوئے تھے۔ تاہم ائیر بیس اور اطراف کا علاقہ سیل کر کے بھارتی فوج سرچ آپریشن میں مصروف ہے