اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین، کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر،رشید گوڈیل، نسرین جلیل ، خوش بخت شجاعت اور ایم کیو ایم کے 20 رہنماﺅں سمیت 100 سے زائد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ اگلی پیشی پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔