نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں2 بھارتی فوجی سمیت2 حملہ آور ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں،کراچی ایئربیس پرحملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 30:3بجے ہوا۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔ دہشتگرد ایئربیس کے قریب ایک عمارت میں چ±ھپے ہوئے ہیں۔ ادھر علاقے میں بھارتی فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ حملے کے بعد ایئربیس اور اس کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئربیس پر حملے میں 4حملہ آور ملوث ہیں۔بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نےفضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔ہفتہ کو صبح ہونے والے اس حملے میں شدت پسند پولیس کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے داخل ہوئے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آور زخمی ہوئے ہیں اور کچھ کو بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔فضائی اڈے کے اطراف میں فائرنگ جاری ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔یہ واقعے ایک ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔
پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی ایئربیس پر دہشت گردوں کا حملہ،متعددفوجی ہلاک و زخمی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت: 14 سالہ بچی سے 200 افراد کی زیادتی
-
کمر عمر میں بڑی کامیابی، 17 سالہ طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری ...
-
گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دیکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا
-
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کا مسافروں کو انتباہ، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری
-
بجلی سستی ؟ وفاقی وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
-
لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قائداعظم کو پاکستان کے بدلے کیا آفر دی تھی؟ حیران کن ...
-
لاہور، والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ...
-
بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع
-
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
امریکی ایئرپورٹ پر لینڈ کرتا طیارہ کھڑے ہوائی جہازوں سے ٹکرا گیا
-
ملک میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی ، مون سون ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت: 14 سالہ بچی سے 200 افراد کی زیادتی
-
کمر عمر میں بڑی کامیابی، 17 سالہ طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری غلط ثابت کر دی
-
گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دیکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا
-
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کا مسافروں کو انتباہ، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری
-
بجلی سستی ؟ وفاقی وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
-
لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قائداعظم کو پاکستان کے بدلے کیا آفر دی تھی؟ حیران کن انکشافات جانیے
-
لاہور، والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے والےکا پول کھل...
-
بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع
-
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
امریکی ایئرپورٹ پر لینڈ کرتا طیارہ کھڑے ہوائی جہازوں سے ٹکرا گیا
-
ملک میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی ، مون سون کی شدت میں اضافہ کا امکان
-
16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت