بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصر ، فیس بک کی مفت انٹرنیٹ کی سہولت معطل

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مصر میں معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹ فیس ب±ک کی اس سکیم کو روک دیا گیا ہے جس کے تحت فیس ب±ک کے صارفین ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ کی سہولت سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کچھ ممالک میں صارفین فیس ب±ک اور انٹرنیٹ کی دیگر بنیادی سہولیات کمپنی کی ’فری بیسکس‘ نامی سکیم کے ذریعے بلاقیمت حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس ب±ک کی یہ سہولت تمام صارفین کو مساوی سہولت فراہم نہیں کرتی کیونکہ صارفین کو انٹرنیٹ کی دنیا میں جانے کے لیے فیس ب±ک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔اس کے جواب میں فیس ب±ک کا کہنا تھا کہ وہ مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ اور غیر جانبداری مصر میں مشرق وسطیٰ کی معروف موبائل فون کمپنی ’اتصلات‘ نے اپنے صارفین کو فری بیسکس کی سہولت کا آغاز دو ماہ قبل کیا تھا۔ اس سہولت سے صافرین کو یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ ’موبائل ڈیٹا‘ خریدے بغیر فیس ب±ک اور دیگر ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ دیگر کئی ممالک کی طرح مصر میں بھی موبائل ڈیٹا کی سہولت خاصی مہنگی ہے۔مصر میں ’فری بیسکس‘ اکتوبر میں متعارف کرائی گئی تھی فیس ب±ک کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران مصر میں 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے ان کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا تھا جن میں دس لاکھ صارفین ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے۔لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں اور موبائل فون کمپنیوں کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنی مرضی کی چند مخصوص سہولیات بلاقیمت فراہم کرنا شروع کر دیں۔تعطل یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ جب فیس ب±ک کی فری بیسکس کی سہولت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دسمبر میں بھارت میں بھی حکومت نے موبائل فون کمپنیوں کو فیس ب±ک کی اس سکیم کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔اس کے جواب میں فیس ب±ک کے سربراہ مارک زکربرگ نے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ میں ایک مضمون میں اپنی کمپنی کی اس سکیم کا دفاع کیا تھا۔فیس ب±ک نے فری بیسکس کو عام کرنے کے لیے مصر اور بھارت میں جا بجا اشتہارات لگائے مارک زکربرگ کاکہنا تھا کہ ’فری بیسکس کی سہولت کو خوش آمدید کہنے کی بجائے سرکاری ادارہ عام لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھانے سے روک رہا ہے، حالانکہ اس سہولت سے بھارتی کمپنیوں کو بھی نئی نئی ایپلیکیشنز بنانے کی ترغیب ملے گی۔‘اس سہولت سے فیس ب±ک کوئی مالی مفاد حاصل نہیں کرنا چاہتا، حتیٰ کہ فیس ب±ک اپنی اس سہولت کے ذریعے کسی قسم کی اشتہار بازی بھی نہیں کرتا۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…