بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مودی کا دورہ پاکستان بروقت اور صحیح فیصلہ تھا ، سشماسوراج

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم یہ دورہ کر کے اپوزیشن کا منہ بند کر دیا۔ کیونکہ موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ہنر اس کے پاس نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سشماسوراج نے کہا کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں رکھے بغیر ہی ہم برابری کی سطح پر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا بھی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے تاہم انہوں نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایک سٹیٹس مین کی طرز پر پاکستان کا دورہ کر کے دکھا دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی کس حد تک جا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کس حد تک دباو¿ بھی بڑھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا حامی رہا ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے انہوں نے خود کے دورہ پاکستان کو بھی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت بھی بھارت کے ساتھ نیت نیتی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…