جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

2016 میں ریلوے ٹکٹ آن لائن ملیں گے، سعد رفیق

datetime 31  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے کوخسارہ سے نکالیں گے، 2016 میں ٹکٹ آن لائن ملیں گے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں ریلوے اراضی واگزارکرانے میں مشکلات ہیں، ماتحت عدلیہ تعاون نہیں کرتی، سپریم کورٹ جائیںگے۔گزشتہ روز پلڈاٹ کی جانب سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے ہزاروں مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،ماتحت عدلیہ کے ججز ریاستی ادارے کوسنے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ریلویز کواپنی اراضی قابضین سے واگزار کرانے میں مشکلات کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان نے اراضی ریلوے کے نام نہیں کی،جس پرجلد سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔ تحریک انصاف کے سینیٹرنعمان وزیرنے کہا کہ ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعداد 18 کی جائے تاکہ وہ ریلوے کومنافع بخش بنانے میںکرداراداکرسکیں۔ قبل ازیں پلڈاٹ نے جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ 2013 سے پاکستان ریلوے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ مالی خسارے، سیاسی مداخلت میں کمی، بھرتیوں کاعمل پہلے سے بہتر، ریونیو میں اضافہ اوروقت کی پابندی کی شرح بہتر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیںپاکستان ریلوے نے جرنلسٹ کنسیشن کارڈکی میعاد جوآج31دسمبر2015کوختم ہورہی ہے کو31جنوری2016 تک بڑھادیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…