پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے داعش سے بچاؤ کا طریقہ ڈھونڈ لیا لیکن کیا، یہ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض۔۔۔۔ داعش (ا ئی ایس ا ئی ایس) کے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوششوں کو معدوم کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔سعودی عرب نے عراق کے ساتھ 966 کلومیٹر (600 میل ) طویل بارڈر پر سرحدی دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ داعش یا الدول الاسلامیہ (ا ئی ایس ا ئی ایل) نے عراق اور شام کے وسیع رقبے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور جون 2014 میں اس تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود ساختہ ’’خلافت ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ 2006 سے زیر غور تھا، اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگر اس پر عمل درا?مد 2014 کے ا?خر میں شروع کر دیا ہے۔مکہ اور مدینہ میں اسلام کی اہم ترین عبادت گاہوں پر قبضہ بھی داعش کے اہم مقاصد بتائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقے میں عراق کے ساتھ سرحد کی دوسری جانب زیادہ تر علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔گزشتہ ہفتے بھی ایک سعودی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، اس حملے میں شمالی سرحدوں کے انچارج جنرل احد البلاوی 2 اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

 



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…