جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترک وزیر اعظم اسرائیل کے خلاف پھٹ پڑے،کیسے تفصیلات کلک کر کے پڑھیں

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استمبول۔۔۔۔ ترک وزیراعظم داؤد اوغلو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینجمن نیتن یاہو کو شدت پسندوں کے مترادف قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ دونوں انسانیت کے مجرم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری اور ترکی کی بھیجی جانے والی امدادی کشتی پر اسرائیل کے حملے میں 10 ترک باشندوں کی ہلاکت، دہشت گردوں کی جانب سے پیرس پر ہونے والے حملوں کے برابر ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوان نے نیتن یاہو کو پیرس واقعے کے بعد دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اسرائیلی وزیر خارجہ ایوگڈور لائیبرمین نے ان کو ‘یہودی مخالف بدمعاش’ کہا تھا۔
اس کے بعد دونوں سابقہ اتحادیوں کے درمیاں لفظوں کی جنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ترک صدر کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے پیرس حملوں کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ‘اسلام فوبیا’ ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔طیب اردوان کے ترجمان نے صدارتی ویب سائٹ پر جاری اس بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اپنی جاریحانہ پالیسیز اور شدت پسندی کے پیچے چھپ کر دوسروں پر حملے کرنے کے رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ترک وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح دہشت گردوں نے پیرس میں حملے کرکے انسانیت کیخلاف اقدامات کئے ہیں اسی طرح نیتن یاہو نے ملک کے سربراہ کے طور پر فلسطینی شہر غزہ میں معصوم بچوں کو بمباری کے ذریعے قتل، ہزاروں گھروں کو مسمار کیا۔ترکی نے 7 جنوری کو پیرس میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی اور یورپ میں پھیلتے ہوئے اسلام مخالف رویے پر مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کیخلاف خبردار بھی کیا تھا۔جب کہ ترک وزیر اعظم نے پیرس میں ہونے والی فرانسیسی شہریوں کی ریلی میں بھی شرکت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…