پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے افغانستان میں استعمال کیا گیا فوجی سازوسامان پاکستان کودے دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔امریکا نے افغانستان میں ایساف فورسزکی جانب سے استعمال کیا گیا جدید فوجی سازوسامان، ہتھیار اورگولہ بارود پاکستان کو دیا ہے۔وزارت دفاع کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قابل استعمال جنگی سامان کی ایک فہرست وزارت کوملی تھی جس میں سے ضروری اشیا کا انتخاب کرکے پینٹاگان کو بتا دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایساف فورسزکی جانب سے افغانستان سے انخلا کے اعلان کے بعد امریکا نے یہ فوجی سامان پاکستان اور افغانستان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فہرست سے منتخب کیاگیا زیادہ ترسامان پاکستان کے حوالے کیا جاچکاہے۔ذرائع نے بتایا کہ جدید ترین ہتھیاروں پر مشتمل سامان کا ایک بڑا حصہ اردن بھیجاجا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید فوجی سازوسامان عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ نامی تنظیم کے ابھرنے کے بعد وہاں ممکنہ استعمال کے لیے بھیجا گیا۔ ایساف کی جانب سے چھوڑدیا گیا کچھ فوجی سامان افغانستان میں ہی تلف کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ ایساف فورسز کی زیادہ ترتعداد دسمبر 2014 تک افغانستان چھوڑچکی ہے لیکن سیکیورٹی، تربیت اور افغان فورسزکی مددکے لیے اب بھی تقریباً 13 ہزار فوجی موجود ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…