کابل (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ وہ افغانستان سے واپس پرپاکستان آئیں گے ۔بھارتی وزیراعظم کابل سے واپسی پرلاہورائرپورٹ پروزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے .بھارتی وزیراعظم آج پہلی دفعہ پاکستان کا”دورہ “کرینگے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرمودی نے یہ پیغام دیاکہ وہ آج نئی دہلی جانے سے قبل کچھ دیرلاہورائرپورٹ پراتریں گے اوروہا ں پروزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کوان کی سالگرہ پرمبارکباد بھی دی ہے ۔اس بارے میں ترجمان وزیراعظم ہاﺅس نے بھی بھارتی وزیراعظم کے پاکستان کے دورہ کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کے وزیراعظم کی ملاقات آج سپہرلاہورمیں ہوگی ۔جبکہ لاہورائرپورٹ انتظامیہ نے مودی کے دورے کے لئے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام جاری کرنے سے پہلے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاتھااورملاقات کی خواہش کی تھی ۔