ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

دنیا بھرمیں کرسمس کی دعائیہ تقریبات کاآغاز

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا بھرمیں کرسمس کی دعائیہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ویٹی کن اور بیت اللحم میں شب کرسمس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ فرانس اور بیلجیم میں کرسمس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ویٹی کن سٹی میں شب کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی۔ سینٹ پیٹر بی سلیکا میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں 10,000سے زائد مسیحوں نے شرکت کی۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔فلسطین کے شہربیت اللحم اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ناصرہ میں ہزاروں افراد نے کرسمس کا جشن منایا۔ چرچ میں دعائیہ تقریبات بھی ہوئیں۔ شام کے شہر دمشق کے چرچ میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریب ہوئی اور ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ چین اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مسیحی برداری نے رات گئے گرجا گھروں کا رخ کیا اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔ فرانس میں اس سال کرسمس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے، تاہم فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں کا کوئی خطرہ نہیں۔پیرس حملوں کے بعد بیلجیم میں بھی پہلے سے ہی سیکیورٹی خطرے کا لیول تیسرے درجے پر ہے لیکن اس کے باوجود برسلز میں کرسمس پر لوگوں میں خوب جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ نیویارک سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں ہوائی اڈوں پر کرسمس کی چھٹیوں پر گھروں کو واپس آنے والے شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران لگ بھگ 10کروڑ سے زائد شہری سفر کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…