ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

رینجرز اختیارات‘قائم علی شاہ نے نیا بیان دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے کو لے کر وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان کچھ آئینی اور قانونی غلط فہمیاں ہیں، جنہیں جلد دور کرلیا جائے گا۔قائم علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کراچی میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے شہر میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہیں۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہ کر کام کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو بدامنی اور دہشت گردی مشرف دور سے ورثے میں ملی ہے، مشرف کے دور میں کور کمانڈر پر حملہ، سانحہ نشتر پارک یہاں تک کہ خود پرویز مشرف پر بھی حملے ہوتے رہے، تاہم ان کی حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔قائم علی شاہ نے قانون کی حکمرانی کے لیے وکلا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے وکلا کی جدو جہد ناقابل فراموش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…