نیویارک :پنسلو انیا کے دلکش علاقے پارک ٹانشپ میں مقیم خاتون شارلین روس ایک عرصے سے صحت کی خرابی کا شکار تھیں لیکن انہوںنے کبھی ہسپتال جانے کا نہیں سوچا تھا کرسمس کے موقع پر ان کے خاوند بوئڈ روس اپنے کھیتوں سے پرندے اڑانے کیلئے اپنی رائفل نکال رہے تھے کہ یہ غلطی سے چل گئی اور ایک گولی ان کی بیوی شارلین کی گردن پر گھاﺅ لگاتی ہوئی گزرگئی 75سالہ شارلین کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ گولی کا زخم بہت گہرا نہ تھا البتہ ان کے دل کی بیماری خطرناک حد تک پہنچ چکی تھی اور اگر انہیں ہسپتال لانے میں مزید تاخیر کی جاتی تو وہ موت کا شکار ہوجاتیں شارلین کے بیٹے سیٹو نے بتایا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ ان کی والدہ کو گولی لگنے کی وجہ سے ان کی جانچ بچ گئی ۔