ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج منایا جائےگا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری و غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے قوم کو جمہوری اقدار پر عمل کا درس دیا ہے اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی مضبوط جمہوری نظام سے ہی ممکن ہے۔ قائد اعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی۔ گورنر سندھ اور وزیراعلی کے علاوہ توقع ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین بھی مزار قائد پرحاضری دیں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےباہمی اتحاداوربھائی چارے کے فروغ پرزودیا۔ کراچی سے اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ قائداعظم کےرہنمااصولوں پرعمل کرکےانکوخراج عقیدت پیش کرناچاہیے۔ قائداعظم نےزندگی بھرظلم،ناانصافی اوردہشتگردی کےخلاف جدوجہدکی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ہمیشہ تشددکی سیاست سے بیزاری کااظہارکیا۔ کراچی میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی اور نماز فجرمیں ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…