ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی سفارتکار فارینہ ارشد کو وطن واپس بلا لیا گیا، فارینہ ارشد کو بنگلہ دیش میں مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد وطن واپس پہنچ گئیں۔ انہیں بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا۔ دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر کو دو مرتبہ طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج بھی کیا، جس کے بعد فارینہ ارشد کے خلاف میڈیا میں دہشت گردوں سے روابط کے الزامات کی مہم چلائی گئی۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سفارتکار پر لگنے والے الزامات کی سخت تردید کی اور کہا کہ پاکستانی سفارتکار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت1974 کے سہ فریقی معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے مفاہمت کا مظاہرہ کرے۔ بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خاتون سفارتی اہلکار سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبر سے تمام سفارتی اقدار کو پامال کیا گیا ہے، ایک مضبوط اور خوشحال بنگلا دیش ہی پاکستان کی طاقت ہے،بنگلا دیش کے میڈیا میں خاتون سفارتی اہلکار سے متعلق ا?نے والی بے بنیاد رپورٹ کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر بنگلا دیش پولیس کے ڈی ٹیکٹو برانچ نے لیک کی، بنگلا دیش کے بعض میڈیا نے بغیر تصدیق کے خبر چلائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار پر بنگلا دیش میں ان رہنماو?ں کے ساتھ رابطہ رکھنے کا الزام تھا جن پر حکومت کی جانب سے مقدمات تھے۔بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن نے خاتون اہلکار کو وطن واپس بھیجنے پر رضا مند ی ظاہر کی تھی جو پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ خاتون سفارتی اہلکار سے متعلق بیان آج جاری کرے گا۔