کوئٹہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مس راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن مس راحیلہ حمید خان درانی بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ راحیلہ درانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے مقررہ وقت 10 بجے تک اسپیکر کے لئے کاغذات جمع نہیں کرائے تاہم صورت حال اس وقت انتہائی دلچسپ ہو گئی جب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی گلاب کچھ تاخیر سے اپنے کاغذات جمع کرانے پہنچے، رجسٹرار نے پہلے تو مفتی گلاب کے کاغذات منظور کرنے سے انکار کیا تاہم کافی بحث و مباحثے کے بعد کاغذات وصول کرتے ہوئے کہا کہ پریزائڈنگ افسر 11 بجے تک فیصلہ سنانے کا کہا۔پریزائڈنگ افسر لیاقت آغا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقررہ وقت تک صرف راحیلہ حمید خان درانی نے ہی کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ مفتی گلاب نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اپنے کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔راحیلہ خان درانی 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئیں تھیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ بلوچستان اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔واضح رہے کہ مئی میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے یہ نشست خالی تھی
ن لیگ کی راحیلہ درانی بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































