ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں وہاڑی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس اور دو ویگن ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حادثہ ملتان روڈ پر اڈا نوکسی کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔