جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناقص امپائرنگ کی بہتری کیلیے علیم ڈار سے مدد لینے پرغور

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈومیسٹک سرکٹ میں ناقص امپائرنگ نے پی سی بی کی آنکھیں کھول دیں ہیں اور معیار بہتربنانے کیلیے علیم ڈارکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا معیار تیزی سے گررہا ہے، اس حوالے سے مختلف ٹیموں کی جانب سے شدید اعتراض بھی کیا گیا ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی کے کوچ اور سابق کپتان راشد لطیف نے بھی کافی تنقید کی ہے۔ بڑھتی ہوئی شکایات نے اب پی سی بی کی آنکھیں بھی کھول دی ہیں، اب انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی خدمات حاصل کرنے کیلیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا گیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ ہم ڈومیسٹک سسٹم میں امپائرنگ کے گرتے ہوئے معیار پر ہونے والی تنقید سے آگاہ ہیں، قائد اعظم ٹرافی کے دوران مبصر تعینات کیے گئے تھے جنھوں نے ہمیں امپائرنگ کے حوالے سے انتہائی منفی رپورٹ دی ہے۔

صورتحال حقیقت میں اچھی نہیں ہے، بورڈ ملک میں امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلیے علیم ڈار کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے، میں جلد ہی ان سے ملاقات کروں گا اور ان معیار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو کہوں گا، علیم ہمارے بہترین امپائر ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کے تعاون سے یہاں پر امپائرنگ کا معیار بہترہوگا۔ شہریار خان نے کہا کہ سابق ٹیسٹ، انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس پلیئر کو چاہیے کہ وہ امپائرنگ کے شعبے میں آئیں ، ہم میچ فیس کے ساتھ امپائرز کودیگر سہولیات کی فراہمی بھی بہتر بنائیں گے۔یاد رہے کہ مختلف حلقوںکی جانب سے بورڈ آفیشلز پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ امپائرز کے تقرر کے لیے اقرباپروری سے کام لیتے ہیں۔ یہ بات شہریار خان نے بھی تسلیم کی، ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس میں پسند نا پسند کا عمل دخل بھی دکھائی دیتا ہے لیکن میں خود اس چیز پر اب نظر رکھوں گا اور اس سلسلے کو ختم کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…