جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ء 2015: لاہور کے ٹاپ 10 ریسٹورنٹس

datetime 13  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال شہر لاہور کھانے کے شوقین افراد کے لیے بھی جنت کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ فوڈ اسٹریٹ میں سادہ اور چٹپٹی غذاؤں سے لے کر کلاسک کھانے فراہم کرنے والے لاہور میں شاید ہی کسی کو ایسا کھانا ملے جو کہ وہ پسند نہ کرتا ہو۔

گذشتہ چند سالوں کے دوران شہر میں گھر سے باہر کھانا کھانے کا رجحان پروان چڑھا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ہم آپ کو لاہور کے 10 بہترین ہوٹلوں کی فہرست فراہم کر رہے ہیں جنہیں آپ 2015 میں آزما سکتے ہیں۔

کوسا نوسترا، لا تاوولا

 فوٹو بشکریہ kfoods.com

لاہور میں بسنے والا تقریباً ہر شخص متعدد مرتبہ کوسا نوسترا جا چکا ہے اور ان کے منیو سے بھی بخوبی واقف ہے۔ تاہم شہر کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک اس ریستوران کے لا تاوولا سیکشن میں ایک نیا منیو بھی دستیاب ہے جسے ضرور آزمایا جانا چاہیے۔

دی لاہور سوشل

 دی لاہور سوشل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

شہر کے بیچوں بیچ واقع یہ ہوٹل ایک فینسی جگہ ہے جسے نئے سال میں ضرور آزمایا جانا چاہیے۔ پرسکون ماحول اور وسیع مینیو کے ساتھ یہ ہوٹل کھانا کھانے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ہے۔

پومپی

 پومپی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

ھلے ہی لاہور کھانے پینے میں اپنی مثال آپ ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمیں کراچی کے کھانے بھی بہت پسند ہیں۔ اور اس سال کی فہرست میں پومپی ریسٹورنٹ بھی شامل ہے، جو لاہور میں کراچی کا مزہ پیش کرتا ہے۔

ٹیرامیسو

 ٹیرامیسو کا مشہور چاکلیٹ کیک — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

یرامیسو ہماری فہرست میں اپنے اس انتہائی لذیذ پگھلی ہوئی چاکلیٹ کے کیک کی وجہ سے ہے۔ اس ریسٹورنٹ نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ واپس بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری لسٹ میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

دی پولو لاؤنج

 دی پولو لاؤنج — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

اگر آپ لاہور پولو کلب میں واقع اس ریسٹورنٹ میں پہلے کبھی نہیں گئے، تو 2015 میں آپ کو یہاں ضرور جانا چاہیے۔ اور اس کی وجہ ان کا بہترین اور وسیع مینیو ہے۔ اتوار کے دن ملنے والا برنچ تو بلاشبہ آزمانے کے لائق ہے۔

دی کیوب، نشاط

 دی کیوب — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

نشاط ہوٹل میں موجود کیوب واقعاً ایسا ہوٹل ہے جسے اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔ اگر آپ یہاں پہلے جاچکے ہیں، تو بھی 2015 میں ایک بار دوبارہ جائیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مینیو اب مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے جبکہ اب انہوں نے بین الاقوامی شیفس پر مشتمل تربیت یافتہ اسٹاف بھی رکھ لیا ہے۔

ماؤتھ فل

 ماؤتھ فل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

لاہور کے رہائشیوں کو اب اچانک اپنی صحت کا بھی خیال ہونے لگا ہے۔ تو اگر آپ لذیذ لیکن صحت بخش کھانے کھانا چاہتے ہیں، تو ماؤتھ فل کا رخ کیجیے۔

ٹوکیو

 ٹوکیو — فوٹو بشکریہ مصنفہ

ہم سب لوگوں کو ہی آواری کے فیوجی یاما کی سوشی پسند ہے۔ لیکن اگر آپ کچھ ایسا چاہتے ہیں جو مکمل طور پر جاپانی ذائقہ رکھتی ہو، تو ٹوکیو جائیے۔

دی لکھنوی

 دی لکھنوی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

آواری ہوٹل میں قائم لکھنوی ریسٹورنٹ آزمانے جیسی جگہ ہے۔ لاہور کو اس کے بہترین دیسی کھانوں کے لیے پسند کیا جاتا ہے، اور لکھنوی ضرور آپ کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

سویٹ افیئرز

 سویٹ افیئرز — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

ہماری فہرست کا آخری ریسٹورنٹ سویٹ افیئرز ہے۔ 2015 میں اسے ضرور آزمانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان کے پاس شہر کا بہترین میٹھا دستیاب ہے جس میں جیلاٹو، کپ کیکس، کیکس، چاکلیٹیں اور بہت کچھ شامل ہے۔ اگر آپ کو میٹھا پسند نہیں، تو بھی کوئیبات نہیں، ان کے پاس لذیذ تندوری پیزا بھی دستیاب ہیں۔

Courtesy: Dawn news

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…