اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خلا میں ہماری زندگی کے بارے میں مزید جلد بتاو¿ں گا، خلا باز ٹِم پیک

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)برطانوی خلا باز ٹِم پیک نے خلا سے ان ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان کے لیے نیک تمناو¿ں کے پیغامات بھیجے تھے۔ٹم پیک نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ سکول کے بچے جنھوں نے میرے سفر کے آغاز کو دیکھا یا جن لوگوں نے زیر زمین دیکھا، آپ سب کے پیغامات میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ان کے اس بلاگ میں انھوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر موصول ہونے والے پیغامات میں سے بعض بہترین پیغامات کو بھی شامل کیا ہے۔ٹم پیک بین اقوامی خلائی سٹیشن پر منگل کو پہنچے ہیں جہاں وہ چھ ماہ قیام کریں گے۔چونکہ وہ تمام پیغامات بھیجنے والوں کو الگ الگ جواب نہیں بھیج سکتے تھے اس لیے انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے لانچ کے لیے جیسا ساتھ آپ لوگوں نے دیا وہ زبردست تھا، اور میں GoodLuckTim# کے تمام پیغامات کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ان سب کا بہت بہت شکریہ جو لانچنگ تقریب میں شریک ہوئے خاص طور پر سائنس میوزیم میں شریک ہونے والے سکول کے بچے۔ہم یہاں بہت مصروف ہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہاں خلا میں ہماری زندگی کے بارے میں مزید جلد بتاو¿ں گا۔برطانیہ کے سابق آرمی پائلٹ ٹِم پیک نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جمعے سے اب تک اپنے ٹوئٹر صفحے پر تین تصاویرپوسٹ کی ہیں، ایک تصویر میں زمین کو دیکھا جا سکتا ہے، دوسری تصویر میں انھوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ٹیمبز اپ کا اشارہ کیا ہے جبکہ تیسری تصویر میں وہ ایک تجزیے کے لیے خون دے رہے ہیں۔ہم ہمیشہ سیارے زمین کے نظارے کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور آپ اسی کی توقع کرتے ہیں لیکن جو بات لوگ زیادہ نہیں بتاتے وہ یہ کہ جب آپ مخالف سمت میں دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خلا کتنی تاریک ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…