اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

جانوروں کے اعضا کی انسانی جسم میں پیوندکاری ، جین کے رد وبدل میں کامیابی

datetime 19  دسمبر‬‮  2015 |

نیو یارک (نیوز ڈیسک) ایک دور تھا جب سائنس دان دانستہ جینیاتی تبدیلیوں کو ایک خواب سمجھتے تھے ، مگر اب اس طریقہ کار نے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ امریکی سائنس جرنل کے مطابق یہ عین ممکن ہے کہ اسی طریقہ کار کے تحت مستقبل میں جانوروں کے اعضائ انسانی جسم میں پیوند کیے جا سکیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں تجربہ گاہیں ، سکولوں کے طلبہ اور سائنس دان اس تین برس پرانے طریقہ کار کو مختلف شعبوں میں استعمال کرنے پر تحقیق میں مصروف ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس کے آغاز پر چینی سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بے اولاد جوڑوں کی مدد کے لیے قائم ایک ہسپتال سے ایک ایسا ایمبریو حاصل کیا تھا ، جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا ، اس ایمبریو کے ڈی این اے میں تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈی این اے میں دانستہ تبدیلیاں لانے کے طریقہ کار کو متعدد حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح اپنی مرضی کی صلاحیتوں اور خاصیتوں کے حامل انسانوں کی پیدائش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور فطرت کی بجائے انسان دیگر انسانوں کی تشکیل شروع کر دیں گے۔ تاہم امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے سائنس دان اس طریقہ کار کی بابت نہایت خوش ہیں ، کیوں کہ اس طرح ایک جین کو اس کے جینوم ایڈیٹنگ جین کے مقابلے میں زیادہ درست مقام تک پہنچایا جا سکتا ہے ، جب کہ یہ طریقہ کار آسان اور سستا بھی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…