جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنگنا رناوت نے فلمی دنیا کا دوسرا بڑاایوارڈ لینے سے انکار کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا لیکن انتھک محنت کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ دنوں دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ 2015 کی تقریب میں فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں بہترین اداکاری پر اداکارہ کنگنا رناوت کو ”بہترین اداکارہ“ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جب کہ ایوارڈ لینے کے لیے اداکارہ کی تقریب میں شرکت بھی ضروری تھی جس پر انہوں نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے صاف انکار کردیا اور اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں ایوارڈز کی تقریبات اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ہوتی ہیں اسی لیے کسی بھی ایوارڈز کی تقریبات میں شرکت سے گریز کرتی ہوں اور صرف اپنے کام پر توجہ رکھتی ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…