لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کا پہلا خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گیا۔ سابق آرمی پائلٹ اورخلا باز ٹِم پیک خلا کا سرکاری طور پر سفر کرنےوالے پہلے برطانوی خلا باز بن گئے ہیں وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ6 ماہ تک رہیں گے۔ٹم نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ کراہلخانہ سے بات کی۔ اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلا سے طلوع آفتاب کا منظر شاندار تھا۔ٹِم پیک قازقستان کے خلائی سٹیشن سے روسی اور امریکی خلا باز کےساتھ خلائی سفر پر روانہ ہوئے ہیں ،ان کی ٹیم کا مقصد نوجوانوں میں سائنسی شوق پیدا کرنا ہے۔یہ خلا باز خلا میں سائنسی تجربات کرینگے اور تعلیمی نوعیت کی سرگرمیوں میں حصہ لینگے۔