بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی موبائل کمپنی نے موبائل کا نیا اینڈرائیڈ ماڈل تیار کیا ہے جو 15 دن تک بنا چارج کیے چل سکے گا۔ اوکٹل اینڈرائیڈ کی بیٹری عام موبائل سے 10 گنا زیادہ طاقت ورہے اور عام استعمال میں 10 سے 15 دن تک بنا چارج کیے چل سکتی ہے۔ اوکٹل 5.5 انچ سکرین،270 پی ریزولوشن،1 جی ایچ کوارڈ پروسیسر،2 جی بی ریم اور 16 جی بی موبائل سٹوریج کپیسیٹی کے ساتھ متعارف کروا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ موبائل دو سم کارڈ،سکرین مینو،8 میگاپیکسل کیمرہ،ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور 2 میگا پیکسل سامنے کا کیمرہ کی خصوصیات کاحامل ہے۔ اس موبائل کی بناوٹ 8 کونوںوالی ،9وی / 2 اے فلیش چارجر جس میں سے 3 ایمپئر کرنٹ آسانی سے گزر سکتا ہے۔ موبائل کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کا یہ ڈیزائن فریملیس(بنا فریم کے ہے) جس کی سکرین پر ڈبل کلک کرنے سے فون لاک ہو جائے گا اور تین انگلیوں کو اوپر سے نیچے سکرین پر پھیرنے سے سکرین شوٹ لیا جا سکے گا۔ اوکٹل موبائل239.99 ڈالر کے ساتھ آئندہ ماہ مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔