جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

کچرے کو نگل کر ایندھن بنانے والے چینی جہاز کا منصوبہ تیار

datetime 8  دسمبر‬‮  2015 |

بیجنگ(نیوز ڈیسک )چینی ماہرین نے زمین کے گرد موجود خلائی کچرے کو ٹھکانے لگانے کا ایک انوکھا تصور پیش کیا ہے جس کے تحت ایک خلائی جہاز کے ذریعے اسے مکمل طور پر ختم کیا جاسکتا ہے۔بیجنگ میں سینگہوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اس کاٹھ کباڑ کو کسی طرح گرم کرکے آئینزمیں بدلا جائے اور اس کے لیے انہیں برقی میدان سے گزارا جائے۔ اس کے بعد اسے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اس کے لیے وہ تجویز کرتے ہیں کہ کچرا کھانے والا ایک خلائی جہاز اپنے جال میں 10 سینٹی میٹر سے چھوٹے ٹکڑے پکڑ لے گا اور اسے مخصوص حصے میں بھیج کر انہیں باریک سفوف میں تبدیل کردے گا۔ اس کے بعد یہ سفوف ایک پروپلشن سسٹم سے گزرے گا اور اس میں سے منفی اور مثبت آئن کو الگ کرکے اسے جہاز میں موجود برقی میدان سے گزار کر بطور ایندھن استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اس طرح خلا میں آوارہ بھٹکنے والے ٹکڑوں سے ایندھن بنایا جاسکے گا۔ناسا کے مطابق مغرب اور دنیا بھر کی جانب سے بھیجے جانے والے سیٹلائٹ، راکٹ اور ان سے الگ ہونے والے حصے اب ایک زمینی مدار میں گردش کررہے ہیں جن میں بڑے ٹکڑوں سے لے کر چند ملی میٹر کا خلائی مواد بھی شامل ہے اوراسے خلائی کوڑے کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آپس میں ٹکرا کر مزید چھوٹے ہوتے رہتے ہیں اور ان کی رفتار اتنی تیز ہوتی ہے کہ یہ ایک خلائی اسٹیشن اور سیٹلائٹ کو ناکارہ بناسکتے ہیں۔ ماہرین نے چین کے منصوبے کو سراہا ہے لیکن اس پر اعتراض کیا ہے خلا کہ زمینی مدار کا سارا کچرا ایندھن میں نہیں بدلا جاسکتا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…