اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسرائیل کے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انھیں 27 سو سال پرانا مٹی کا ایک ٹکڑا ملا ہے جس میں ایک ایسے بادشاہ کی مہر نقش ہے جن کا ذکر انجیل میں کیا گیا ہے۔خیال ہے کہ بیضوی شکل کا یہ پتھر جو تقریبا آدھے انچ چوڑا ہے، یہود قبیلے کے ایک بادشاہ ہیزیکایا کے دستخط کے ساتھ ان کے دور حکومت کی دستاویزات کے ساتھ جڑا ہوتا تھا۔اس پتھر کو ہبریو یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یروشلم کے پرانے شہر کے گرد دیوار کے ساتھ موجود ایک قدیم تباہ شدہ مقام سے ڈھونڈا ہے۔خیال ہے کہ یہ مہر کسی شاہی محل سے باہر نکالے جانے والے بیکار سامان میں شامل ہوگئی تھی۔اس ابھری ہوئی مہر پر سورج کو پروں کے ساتھ نقش کیا گیا ہے اور ساتھ ہی قدیم عبرانی رسم الخط میں عبارت تحریر ہے کہ ’یہود کے بادشاہ آہاز کے بیٹے ہیزیکایا سے منسوب۔‘ہیزیکایا کا ذکر انجیل میں اچھے الفاظ میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آشوری بادشاہوں کی تاریخ میں بھی ان کا ذکر شامل ہے۔ انھوں نے 727 سے 698 قبل مسیح تک حکومت کی۔یہ مہر قدیم زمانے کے کاغذ پیپرس پر لکھی دستاویز پر ثبت تھی۔ اس دستاویز کو گولائی میں لپیٹ کر اس کے گرد باریک ڈوریوں سے باندھ دیا گیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی آثار قدیمہ کی سائنٹفک کھدائی میں کسی اسرئیلی یا یہودی بادشاہ کی مہر کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔ایلات ماظرحالانکہ ہیزیکایا آشوری جاگیرداروں کے ایک غلام تھے لیکن انھوں نے کامیابی کے ساتھ سلطنت یہود اور اسکے دارالخلافہ یروشلم میں اپنی ایک خود مختار حیثیت قائم کی اور اسے معاشی، مذہبی اور سفارتی ترقی دی۔انجیل میں بادشاہوں کے تذکرے کی دوسری کتاب میں ان کے متعلق ایک آیت ہے کہ ’انھوں نے اسرائیل کے خدائے ربی پر بھروسہ کیا، اس لیے ان کے بعد یہود کے تمام بادشاہوں میں ان جیسا کوئی نہیں آیا، اور نہ ان سے پہلے کوئی ایسا تھا۔‘یہ مہر 2009 میں دریافت کی گئی تھی لیکن ابتدائی معائنے میں اس کے ماخذ کا تعین نہ ہونے کے بعد اسے نوادرات کے گودام میں محفوظ کردیا گیا تھا۔ابھی حال ہی میں ایک ماہر آثار قدیمہ نے اس پر لکھی تحریر کو پہچان کر اس کے معنی معلوم کیے ہیں۔یروشلم کی ہبریو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی سے تعلق رکھنے والی ایلات ماظر نے بتایا کہ یہ مہر قدیم زمانے کے کاغذ پیپرس پر لکھی دستاویز پر ثبت تھی۔ اس دستاویز کو گولائی میں لپیٹ کر اس کے گرد باریک ڈوریوں سے باندھ دیا گیا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی آثار قدیمہ کی سائنٹفک کھدائی میں کسی اسرئیلی یا یہودی بادشاہ کی مہر کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔‘
27 سو سال پراناقدیم مٹی کا ایک ٹکڑا اصل میں مہر ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری



















































