بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کو جعلساز عناصر سے خبردار کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک شخص پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کے مطابق کچھ افراد کیپرا کے اہلکار ظاہر ہوکر شہریوں سے رقم اور مالی یا ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں نامعلوم افراد نے خود کو ریونیو اتھارٹی سے وابستہ افسر یا نمائندہ ظاہر کرکے ٹیکس دہندگان اور تاجر برادری سے رابطہ کیا۔ ان افراد کی جانب سے مختلف حیلوں بہانوں سے رقم اور مالی معلومات طلب کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ترجمان نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسے فرد کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر فوری طور پر اس کی شناخت کی تصدیق کی جائے جو خود کو کیپرا کا افسر یا اہلکار بتائے۔ ادارے سے وابستگی کی جانچ صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ریونیو اتھارٹی نے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ مشکوک فون کال، پیغام یا ملاقات کی صورت میں محتاط رویہ اختیار کریں۔ کسی نامعلوم شخص کو بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، مالی معلومات، حساس دستاویزات یا رقم فراہم نہ کی جائے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ کیپرا کا نام استعمال کرکے شہریوں کو دھوکا دینے یا خود کو ادارے کا جعلی افسر ظاہر کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جعلسازی اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاسکتے ہیں۔کیپرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شہری کو کسی مشکوک کال، پیغام یا سرگرمی کا سامنا ہو تو فوری طور پر ادارے کے سرکاری واٹس ایپ نمبر یا دیگر تصدیق شدہ ذرائع سے رابطہ کیا جائے، تاکہ معاملے کی بروقت جانچ اور ضروری کارروائی ممکن ہوسکے۔ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل اور ٹیلی فون کے ذریعے ہونے والے فراڈ میں اضافے کے باعث شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذاتی، مالی اور بینکنگ معلومات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی غیر مصدقہ شخص کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…