ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے شناختی کارڈ وصول کرنے کا طریقہ کار آسان بنا دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2026 |

اب اصل ٹوکن رسید کے بغیر بھی درخواست گزار خود کارڈ وصول کرسکے گا،

قریبی رشتے دار اور شریک حیات بھی مخصوص شرائط کے تحت مجاز
کراچی(این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کیلئے تیار شدہ قومی شناختی کارڈ وصول کرنے کے قواعد میں آسانی کردی۔نادرا کے مطابق درخواست گزار اصل ٹوکن رسید کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی اپنا شناختی کارڈ خود وصول کرسکتا ہے۔اصل ٹوکن رسید موجود ہونے کی صورت میں درخواست گزار کے خون کے رشتے دار یا شریک حیات بھی شناختی کارڈ وصول کرسکتے ہیں۔

تاہم اگر اصل ٹوکن رسید موجود نہ ہو تو خون کے رشتے دار یا شریک حیات کو اپنا شناختی کارڈ اور درخواست گزار کا تحریری اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔نادرا کے مطابق کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈر اصل ٹوکن رسید اور درخواست گزار کے تحریری اجازت نامے کے ساتھ کارڈ وصول کرسکتا ہے۔نادرا نے مزید بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دی گئی درخواستوں کے شناختی کارڈ اندرون اور بیرون ملک بذریعہ کوریئر گھر کے پتے یا قریب ترین نادرا مرکز پر بھی منگوائے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…