جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پہلا پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا ریلیف

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حج 2027 کی تیاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت نے پہلے پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ڈی جی انٹیلیجنس بیورو فواد اسد اللہ خان سے مشاورت کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی حجاج کی سیکیورٹی کلیئرنس جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو باقاعدہ سرکلر بھی ارسال کردیا گیا ہے، جس کے تحت حج کے لیے پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل تیز کیا جائے گا۔

پاسپورٹ حکام نے حج درخواست گزاروں کے لیے خصوصی فارم بھی متعارف کرایا ہے۔ متعلقہ افراد اپنی ضروری معلومات مکمل کرکے یہ فارم پاسپورٹ درخواست کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے میں جمع کراسکیں گے، تاکہ درخواست کی کارروائی جلد مکمل ہوسکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج 2027 کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنا ہے، کیونکہ پہلے پاسپورٹ کے لیے درکار سیکیورٹی کلیئرنس میں کئی ماہ لگنے کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نعیم نقشبندی نے اسلام آباد میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی تھی، جس میں سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ریاست و اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان رابطہ مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق پہلے پاکستانی پاسپورٹ کی سیکیورٹی کلیئرنس میں تیزی کی یہ خصوصی سہولت حج 2027 کے لیے سفر کرنے کے خواہشمند افراد تک محدود ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…