پشاور(این این آئی)کنزیومر کورٹ پشاور نے برینڈز کی جانب سے صارفین سے برانڈ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
جج نصر اللہ خان گنڈاپور نے معروف کلاتھنگ برانڈ کھاڈی کے خلاف برانڈڈ شاپنگ بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے معروف برانڈ پر پچاس ہزار روپے کا مجموعی جرمانہ عائد کرتے ہوئے مدعیہ کو تیس روپے واپس کرنے اور پچیس ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ پچیس ہزار روپے بطور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں گے۔



















































