جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی،بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)مورگاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا، جس میں 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ایئرپوڈز اور 100 گھڑیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے انہیں لوٹتے تھے۔ مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے گینگ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کے مطابق گرفتار گینگ سے تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…