اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا کا انوکھا ریکارڈ، پہلی ہی بال پر سات رنز

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن۔۔۔۔ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی اننگ کی پہلی گیند پر سات رنز بنا ڈالے۔نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو اپنی دوسری اننگ شروع کی۔بریتھ ویٹ پہلے شاٹ پر تین رن کے لیے تیزے سے دوڑے لیکن اس دوران وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے گیند باؤلنگ اینڈ کی جانب تھرو کی جو وکٹوں پر لگنے کے بجائے باؤنڈری تک جا پہنچی اور اس طرح بریتھ ویٹ نے سات رنز بنا ڈالے۔کرکٹ میں اعدادوشمار کے جنوبی افریقی ماہر اینڈریو سامسن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی بلے باز نے ٹیم کے پہلے رن کے لیے ہی سات رنز بٹور لیے ہوں۔تاہم براتھ ویٹ بدقسمت رہے اور صرف 16 رنز بنا کر ا ؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 92 رنز کی قابل ذکر برتری حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 329 رنز بنائے جس کے جواب میں اے بی ڈی ویلیئرز کے شاندار 148 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 421 رنز بنائے۔افریقی ٹیم کی جانب سے کپتان ہاشم ا ملا 63، فف ڈیو پلیسی 68 اور الویرو پیٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…