اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

واٹر گیٹ سکینڈل کے بعد صدر نکسن سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے امریکہ کے پہلے سیاہ فام سینیٹر ایڈورڈ بروک کا انتقال

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسی چیوسٹ ۔۔۔۔ امریکہ کے پہلے سیاہ فام سینیٹر ایڈورڈ بروک 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ایڈورڈ بروک 1966 میں میسی چیوسٹ سے ایک ایسے وقت کانگرس کے رکن منتخب ہوئے تھے جب ملک میں وسیع پیمانے پر نسلی بدامنی پائی جاتی تھی۔ایک قانون دان ہونے کے ناطے وہ پہلے افریقی امریکی تھے جنہوں نے کسی ریاست میں اٹارٹی جنرل کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہوں۔صدر براک اوباما نے کہا کہ سینیٹر بروک نے ’پبلک سروس‘ میں ایک غیر معمولی زندگی گزاری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایڈورڈ بروک شہری آزادیوں اور معاشی مساوات کے محاذوں پر ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں۔
میسی چویسٹ کے گورنر ڈیول پیٹرک نے کہا کہ ’میں نے ایک دوست اور استاد کھو دیا ہے۔‘سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کے قائد میچ میکونل نے کہا کہ ’سینیٹر بروک کی کامیابیاں یہ باور کراتی ہیں کہ اس ملک میں ہر چیز ممکن ہے۔‘سینیٹر بروک سنہ 1979 تک سینٹ کے رکن رہے اور براک اوباما سمیت وہ اْن نو افریقی امریکیوں میں شامل ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔سینیٹر بروک نے سینیٹ کی رکنیت کے دوران رپبلکن لبرل کی ساکھ بنائی۔انھوں نے رپبلکن صدر رچرڈ نکسن کی مخالفت کی اور وہ پہلے رپبلکن سینیٹر تھے جنھوں نے واٹر گیٹ سکینڈل کے بعد صدر نکسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے سنہ 1968 میں ’فیئر ہاوسنگ ایکٹ‘ کے منظور کیے جانے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے نسلی اور مذہبی بنیادوں پر امتیاز ختم ہوا۔سینیٹر بروک سنہ 1972 میں واضح اکثریت سے دوبارہ کانگرس کے رکن منتخب ہوئے اور جب تیسری مرتبہ وہ انتخاب لڑنے لگے تو ان کی طلاق معاملہ کھڑا ہو گیا اور 49000 ڈالر کے قرضے کے بارے میں غلط بیان دینے پر ان کے خلاف کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔وہ سنہ 1978 میں انتخاب میں کامیاب نہ ہو سکے اور وہ پھر وکالت کرنے لگے۔سنہ 2002 میں ان کو چھاتی کا سرطان ہو گیا۔ چھاتی کا کینسر اکثر خواتین کو ہوتا ہے لیکن مردوں میں اس بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے سے انھیں ایک قومی ہیرو کی حیثیت حاصل ہو گئی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…