مہمند ایجنسی۔۔۔۔ تحصیل بیزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل بیزئی کے علاقے سوران میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کے جسد خاکی کو کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔