جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

زلزلہ نہ ہی لینڈ سلائیڈنگ ،امریکا کے پہاڑ اچانک پھٹ پڑے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) نہ زلزلہ آیا اور نہ ہی کوئی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی لیکن پھر بھی ایسا کیا ہوا کہ امریکا کے پہاڑ اچانک پھٹ پڑے اور ایک بڑی اور گہری دراڑ نے زمین کو 2 حصوں میں بانٹ دیا جب کہ سائنس دان بھی اس واقعے پر حیرت زدہ رہ گئے اور تحقیق شروع کردی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے ویومنگ بگ ہورن کے پہاڑوں کے درمیان گزشتہ دنوں ایک بڑی دراڑ زمین پر اچانک نمودار ہوگئی جب کہ لوگوں نے نہ ہی زلزلہ محسوس کیا اور نہ ہی کوئی لینڈ سالئیڈنگ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ دراڑ 750 گز لمبی اور 50 گز چوڑی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چٹانوں کے کیپ کے قریب آبشار کی لوبریکیشن کی وجہ سے زمین پھٹی اور بڑی دراڑ نمایاں ہوگئی جب کہ زمین کی سطح کے نیچے پانی کے ماہر اور ویومنگ جیولجیکل سروے کے مینجر کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دراڑ سست رفتار لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ بعض اوقات انتہائی تباہ کن رفتار سے بھی ہوسکتی ہے جبک ہ کچھ ہلکی رفتار سے ہوتی ہیں تاہم اس طرح کی پڑ جانے والی دراڑ کا انحصار پہاڑ کے سائز اور زمین کے استحکام پر ہوتا ہے۔ لینڈ سلائیڈ کی رفتار کو بڑھانے میں زمین کی نچلی سطح کو کمزور کردینے والی نمی اہم کردار ادا کرتی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…