اسلام آباد(این این آئی)شدید زلزلے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ¾ ڈھائی گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ¾ زلزلے کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات ، اپر دیر ، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں پہلی بار زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی، دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 2 بج کر10 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت 4 تھی جبکہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بج کر 3 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاکس معمول کی بات ہیں اور اس کا سلسلہ مزید 15 سے 20 روز تک جاری رہے گامگر پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے اس بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ آفٹر شاکس کے دوران کوئی شدید قسم کازلزلہ بالکل ہی نہ آئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں