اسلام آباد(نیوزڈ یسک )یونیورسٹی آف روچسٹر سے وابستہ ارضیاتی طبیعات کے ماہرین نے کہا ہے کہ زمین کی مقناطیسی قوت سورج سے آنے والی تابکار لہروں سے تحفظ دے کر اس سیارے پر زندگی کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو زمین پر نہ کوئی کرہ ہوائی ہو اور نہ ہی پانی اپنا وجود قائم رکھ سکے۔یونیورسٹی سے وابستہ ایک سائنسدان نے کہا ہے کہ اگر سیارہ زمین کے پاس یہ قوت نہ ہوئی تو شاید ہمارا سیارہ بانجھ ہوتا اور یہاں زندگی ممکن نہ ہوتی۔