ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا سیاسی مستقبل سیل کردیا گیا ہے، منیب فاروق کا دعویٰ

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانونی ماہر اور تجزیہ کار منیب فاروق نے ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مستقبل کا حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، تاہم موجودہ قانونی اور سیاسی حالات کا جائزہ لیا جائے تو صورتِ حال ایک خاص سمت کی طرف اشارہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق ایک قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اور دستیاب مستند معلومات کی بنیاد پر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے عملی طور پر فیصلہ ہو چکا ہے۔منیب فاروق کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سابق وزیراعظم کا سیاسی راستہ پہلے ہی محدود ہو چکا تھا، جبکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے اس صورتحال کو مزید واضح کر دیا ہے۔

ان کے مطابق اب متعلقہ مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ سے آئینی عدالت منتقل کیے جائیں گے، جہاں ممکنہ طور پر وہی نوعیت کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے جس کا قانونی حلقوں میں اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قانونی پیش رفت اور آئینی طریقۂ کار کو دیکھتے ہوئے مستقبل کی سمت کافی حد تک واضح نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کے ممکنہ نتائج کو سمجھنا زیادہ مشکل نہیں، کیونکہ جاری قانونی عمل مستقبل کی تصویر واضح کرتا دکھائی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…