جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد

datetime 3  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے تیرنگ شموزی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،

جہاں تین روز سے لاپتہ دو سگے بھائیوں کی لاشیں ان کے اپنے گھر کی چھت پر رکھے ایک صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت عبدالرشید اور احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے چند روز قبل اچانک گھر سے غائب ہو گئے تھے، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اپنے طور پر ہر ممکن تلاش کی، تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تلاش کے دوران اہلِ خانہ نے گھر کی چھت پر موجود ایک پرانا صندوق کھولا، جہاں دونوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ واقعے کے منظر نے اہلِ خانہ اور علاقے کے لوگوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ بعد ازاں میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آیا بچوں کی موت حادثاتی طور پر ہوئی یا اس کے پیچھے کسی مجرمانہ کارروائی کا عنصر موجود ہے۔

حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے، جبکہ ذمہ داروں کا تعین ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…