بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

متنازعہ ٹیلی کام بل میں ترمیم کردی گئی، نیا ڈرافٹ تیار

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر سامنے آنے والے عوامی اور سیاسی تحفظات کے بعد اس کا نیا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئی تجاویز میں شہریوں کی نجی املاک کے تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی ڈرافٹ میں ایسی شقیں شامل تھیں جن کے تحت ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور فائبر نیٹ ورک کی تنصیب سے متعلق نجی جائیدادوں کے استعمال پر خدشات پیدا ہوئے تھے۔ ان اعتراضات کے بعد حکومت نے بل کی متنازعہ شقوں پر دوبارہ غور کرتے ہوئے نیا مسودہ تیار کیا ہے۔

ترمیم شدہ ڈرافٹ میں شہریوں کی ذاتی جائیدادوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری زمین پر مفت ’’رائٹ آف وے‘‘ فراہم کرنے کی تجویز کا بھی ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس بل کے تحت کسی بھی نجی ملکیت پر مالک کی رضامندی اور باقاعدہ اجازت کے بغیر نہ ٹیلی کام ٹاور نصب کیا جا سکے گا اور نہ ہی کسی کمپنی کو وہاں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں جن نکات پر اعتراضات اور خدشات کا اظہار کیا گیا، ان پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق قانون سازی کے دوران مختلف آراء اور تحفظات سامنے آنا ایک معمول کا اور آئینی عمل ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ متنازع سمجھی جانے والی شقوں میں مزید قانونی وضاحت شامل کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے ابہام یا غلط فہمی کی گنجائش باقی نہ رہے اور عوام کے حقوق مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…