اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جاپانی کمپنی نے موٹر سائیکل سوار روبوٹ تیار کر لیا۔ جو دو سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے موٹر سائیکل چلا سکتا ہے۔ کاروں اور ٹرکوں کے بعد اب خود کار موٹر سائیکل روبوٹ بھی میدان میں آگیا ہے۔ جاپانی کمپنی نے ٹوکیو موٹر شو کے دوران بائیک رائیڈنگ روبوٹ متعارف کرا دیا ہے۔ جو دو سو کلو میٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ تیز رفتار موٹر سائیکل چلا سکے گا۔کمپنی کے مطابق موٹوبوٹ میں موٹر سائیکل اور روبوٹک ٹیکنالوجی کو یکجا کیا گیا ہے۔