اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ایچ او بی سی 14 روپے 14 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 48 پیسے، ڈیزل 7 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی ہے جس کے باعث عوام تک اس کا فائدہ اس حساب سے نہیں پہنچ پائے گا جتنی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی۔