کراچی (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیوروکراچی نے کرپشن اوربدعنوانیوں کے مزید 8مقدمات کی تحقیقات کی منظوری کیلئے اسلام آباد بھیج دیئے ،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 3ارکان سندھ اسمبلی سمیت دیگرمعاملات کی تحقیقات شروع کردی گئی ،مقدمات سے متعلق گواہوں اورسرکاری افسران کونیب کراچی کے دفتر طلب کرلیاگیا ،ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں کرپشن بدعنوانیوں زمینوں پرقبضہ اوردیگتر معاملات کی 115شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نصف درجن سے زائد شکایتوں کاابتدائی جائزہ لینے کے بعد نیب کراچی نے تحقیقات کی منظوری کیلے مقدمات اسلام آباد بھیج دیئے ہیں ،نیب کراچی کے ذرائع کے مطابق کرپشن بدعنوانیوں چائناکٹنگ اوردیگر معاملات کی تحقیقات کی تکمیل میں تاخیرہورہی ہے جب کہ مزید نئے مقدمات کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے آئندہ چندروزمیں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ،کراچی میں سرکاری اراضی پرقبضے اورچائناکٹنگ کے معاملے کی چھان بین پرمشتمل جے آئی ٹی نے 70مقدمات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں نیب کراچی کے مطابق روزانہ نیب کے دفتر میں کراچی سمیت سندھ سے 8سے دس شکایتیں موصول ہوتی ہیں،تاہم ان کی جانچ پڑتال کے بعد ہی تحقیقات کی منظوری کیلئے بھیجاجاتاہے۔