جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

داسو اور دیا مر اوربھاشا ڈیم،حکومت نے واضح اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایل این جی کوٹہ میں کرپشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میرے موقف کی تائید کر چکی ہے . اب مقدمات نیب میں ہیں . نیب کارروائی تیز کرے . داسو اور دیا مر بھاشا سمیت تمام منصوبوں کی کھلی بولی ہوگی . ایٹمی ذرائع سے بھی مزید بجلی بنائینگے ۔وہ بدھ کو ایل این جی کی درآمد اور توانائی کی بچت کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کررہے تھے انہوں نے اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور منصوبے کا پی سی ون 58 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا تھا ان میں سے 39 ارب پی پی پی کے دور حکومت میں خرچ ہوئے، موجودہ حکومت نے نندی پور منصوبے کے پی سی ون پر 10 ارب خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ اور گیس سے متبادل توانائی حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اچھی بجلی کی پیداوار صرف 3 اور 4 ماہ تک ملتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے توانائی کے شعبہ (رینٹل پاور) ایل این جی کوٹہ میں کرپشن کے حوالے سے 4 کیسز سپریم کورٹ میں کئے اور سپریم کورٹ نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا اب ان کیسز کو نیب کے حوالے کردیا گیا ہے، ہم نیب سے کہیں گے کہ ان کیسز پر کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تربیلا کے توسیعی منصوبے سمیت داسو اور دیامر بھاشا ڈیم پر 100 ارب خرچ ہو چکے ہیں۔ منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے عالمی سطح پر بھی رابطے ہو رہے ہیں لیکن ان منصوبوں کی اوپن بڈنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ اور جہلم سے ہزاروں میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیوکلیئر ذرائع سے بھی بجلی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…