پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،مذکورہ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے زمینداروں اور کسانوں میں تصدیق شدہ گندم کا تخم مفت تقسیم کیا جائے گا جس پر صوبائی حکومت کو رواں سال 1ارب روپے برداشت کرنا ہوں گے، انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام تین سال کے عرصہ پر محیط ہے جس کے مطابق صوبہ بھر کے کسانوں میں مفت تخم تقسیم کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے صوبہ بھر کے 10لاکھ 68ہزار کسان مستفید ہوں گے اور 1سے لیکر3ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو 50کلو گرام تصدیق شدہ گندم کا تخم مفت فراہم کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام موجودہ حکومت کا ایک سنہری کارنامہ ہے جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے صوبہ میں 1لاکھ 86ہزار ٹن گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور صوبائی مالی آمدن میں 5 ارب روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ اکرام اللہ خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی کےلئے ایسا پروگرام مرتب کیا ہے جس سے نہ صرف صوبے کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ کاشتکار بھی خوشحال ہو گا اور دوسرے صوبوں سے گندم کی درآمد پر آنے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔ تقریب میں حالیہ ہولنا ک زلزلہ سے صوبہ میںہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور، صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان نے اپنی ایک مہینہ کی تنخواہ متاثرین زلزلہ کو دینے کا اعلان کیا۔تقریب میں صوبائی وزراءشاہ فرمان، قلندر لودھی، معاونین خصوصی مشتاق احمد غنی، محب اللہ خان، اراکین صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، ارباب جہانداد خان کے علاوہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
خیبرپختونخوامیں زرعی انقلاب،تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سٹوڈنٹ لسٹ
-
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، گلین فلپس نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
-
معروف بھارتی اداکار 33 برس کی عمر میں چل بسے
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ نے خلع حاصل کرلیا
-
ٹیکس فائلرز کے لیے اہم خبر، ایف بی آر نے نئی لسٹ جاری کر دی
-
نامعلوم نمبر سے کال کرنے والے کی شناخت آسان! واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خوشخبری سنادی
-
مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
-
آسٹریلیا کو شکست،پاکستان نےاوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
-
نئے فارمولے کے تحت پٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان



















































