ٹورنٹو(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں دو دفعہ کے ڈرامے کے بعد آج کل اپنے ٹھکانے میں آرام فرما رہے ہیں جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ان دنوں کینیڈا پہنچے ہوئے ہیں اور ٹورنٹو کانگریس سنٹر کے سامنے واقع ڈبل ٹری ہوٹل میں مقیم ہیں۔وہ کل طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے سخت موقف پر قائم رہیں اور درج ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو بھی شامل کرائیں۔شیخ رشید طاہرالقادری کو اس بات کی یقین دہائی بھی کرائیں گے کہ ان کی مکمل سپورٹ کی جائے گی ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیخ رشید اس سے قبل ہونے والے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں بھی بڑے متحرک نظر آئے تھے مگر اس وقت شیخ صاحب کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔
”شیخ رشید طاہرالقادری کو منانے کینیڈا پہنچ گئے
28
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں