جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا سپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیا چہرہ سامنے لانے پر غور

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے پارٹی کے بعض پاور فل ارکان کی تجویز پر دوسرے خیال پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کو تجویز دی گئی ہے کہ غیرضروری تنقید اور خاص طور پر تحریک انصاف کی مخالفت کے باعث کوئی نیا چہرہ سامنے لایا جائے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 122میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کرتے وقت ایاز صادق ہی بطور سپیکر امیدوار تھے لیکن عبدالعلیم خان سے بہت کم مارجن سے جیتنے پر یہ رائے تبدیل ہو گئی اور اب کسی نئے چہرے کو سامنے لانے پر غور ہو رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور جلد ہی پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے غور کیا جائیگا۔ تاہم ایاز صادق کے سپورٹرز نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے۔ رابطے پر سردار ایاز صادق نے کہا وہ تبدیلی کے حوالے سے باخبر نہیں اور وہ اس حوالے سے ہونے والے کسی بھی فیصلے کو قبول کرینگے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایاز صادق کو وزیر بنا دیا جائیگا اور کسی چھوٹے صوبے سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…